پاکستانی لوگ اچھے بھی ہیں" تے گندے وی نے" وسیم اکرم کا دبنگ بیان
We need to stop pretending this is ok because it’s not! pic.twitter.com/obPZhP44Vd
— Wasim Akram (@wasimakramlive) October 5, 2020
وسیم اکرم کی جانب سے سی ویو پر کچرے کی موجودگی کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی تھی۔ کرکٹر وسیم اکرم صبح سویرے اپنی اہلیہ کے ہمراہ چہل قدمی کے لئے ساحل سمندر پہنچے تو وہاں موجود گندگی کے ڈھیر نے ان کا استقبال کیا،جس پر وسیم اکرم نے ویڈیو بناکر سوشل میڈیا پر اپ لوڈ کردی اور معاملے کا ذمے دار اداروں کے بجائے گند پھیلانے والے شہریوں کو قرار دیا۔
وسیم اکرم کی اہلیہ شنیرا نے بھی مذکورہ معاملے کو ٹویٹ کیا اور لکھا کہ ہمارا شہر تکلیف میں ہے اور یہ ہمیں ہر روز بتا رہا ہے،اس گندگی کو اب ختم ہونا چاہیئے۔ یہ ہمارے شہر،شہریوں اور ثقافت کے لئے شرمندگی کا باعث ہے،سی ویو پر آنے والےدیگر افراد نے بھی شہریوں کو کچرا مناسب مقام پر ٹھکانے لگانے کی اپیل کی۔
معاملہ سوشل میڈیا پر وائرل ہونے کے بعد کنٹونمنٹ بورڈ کلفٹن کا عملہ سی ویو کی صفائی اور کچرا اٹھانے پہنچ گیا۔اُدھر ٹیکنیکل ڈائریکٹر ڈبلیو ڈبلیو ایف پاکستان معظم خان کا کہنا ہے کہ مون سون کے خاتمے کے بعد سمندر قدرتی طور پر ری سائیکل کے عمل سے گزرتا ہے۔سمندر میں یہ قدرتی صلاحیت ہے کہ وہ اپنے اندر موجود کچرا اُگل دیتا ہے،اگر یہ کچرا بروقت صاف نہ کیا جائے تو لہروں کے ساتھ واپس چلا جاتا ہے۔

Comments
Post a Comment